صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سلطان احمد نواز کی زیر قیادت سینئر تاجر رہنمائوں کی فوڈ اتھارٹی حکام سے ملاقات

منگل مئی 23:29

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد سلطان احمد نواز کی زیر قیادت سینئر تاجر رہنمائوں نے فوڈ اتھارٹی حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر صارفین کیلئے معیاری اشیاء کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تاجر برادری کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔

اس ضمن میں اتھارٹی حکام نے یقین دلایا کہ متعلقہ تاجروں کو ورکشاپ کے ذریعہ تربیت دی جائے گی اور آل ٹریڈرز فیڈریشن کی مدد سے موثر آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ صدر سلطان احمد نواز نے واضح کیا کہ آل ٹریڈرز فیڈریشن کو چند مفاد پرستوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ ہر تاجر کے حق کی آواز بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :