کوئٹہ ،بلوچستان ہائیکورٹ میں ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت

تعینات کئے جانیوالے ڈاکٹرز 2سال تک بلاعذر جائے تعیناتی پر خدمات کی انجام دہی کرینگے ، سیکرٹری صحت چیف سیکرٹری صوبے سے باہر ہے اس لئے مہلت دی جائے ، ایڈووکیٹ جنرل رئوف عطاء

منگل 22 مئی 2018 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نورمسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل بینچ نے ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی جس کے دوران سیکرٹری صحت بلوچستان صالح ناصر ،ایڈووکیٹ جنرل رئوف عطاء ایڈووکیٹ، درخواست گزار منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ اور نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سیکرٹری صحت صالح ناصر نے بلوچستان بھرمیں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی تعیناتی کی فہرست عدالت میں پیش کی اور کہاکہ تعینات کئے جانے والے ڈاکٹرز 2سال تک بلاعذر جائے تعیناتی پر خدمات کی انجام دہی کرینگے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل رئوف عطاء ایڈووکیٹ نے بینچ کوبتایاکہ چیف سیکرٹری صوبے سے باہر ہے اس لئے مہلت دی جائے تاکہ چیف سیکرٹری خود پیش ہوکر ٹرانسفرپوسٹنگ سے متعلق موقف پیش کریں گے جبکہ عدالت کے ججز نے ریمارکس دئیے کہ مزید تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں بعدازاں کیس کی سماعت کو28مئی تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔