صحبت پور کے مختلف مقامات پر آتش زدگی 6گھر جل کر راکھ ہوگئے

منگل 22 مئی 2018 23:30

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) صحبت پور کے علاقے میں 3مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے 6گھروں کے سامان جل کر راکھ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے میںتین مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس میں گوٹھ گل محمد کھوسہ میںعطاء محمد کھوسہ کے گھر میں آگ لگنے سے تمام گھریلوں سامان جل گیا ۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کا دوسرا واقعہ گوٹھ سردار خان کھوسہ میں پیش آیا جس میں آگ نے پھیل کر3گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ سے حاجی بڈوخان سامت،امان اللہ لاشاری،نصیب اللہ لاشاری کے گھروں کے تمام سامان جل کر راکھ ہو گئے۔اور تیسرا واقعہ صحبت پور سٹی کے جمالی محلہ میں رونما ہوا جس میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے قادر بخش جمالی کا گھر جل گیا۔تینوں مقامات فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابوکر کے مزید نقصانات ہونے سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :