تحصیل زہری کے تمام علاقوں میں سحری کے اوقات میں بھی لو ڈ شیڈنگ ،عوام کو شدید مشکلات کا سا منا

منگل مئی 23:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبد الخالق زہری نے کہا ہے کہ زہری تحصیل کے تمام علاقوں میں سحری کے اوقات میں لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سا منا ہے زہری جوکہ خضدار کا سب سے بڑ ا تحصیل ہے جس کی آؓادی ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے لیکن اس علاقے کو سحری میں کیسکو کی جانب سے سحری کے اوقات میں بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے جو قابل افسوس ہے حالانکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان ہوا تھا کہ پورے پاکستان میں سحری کے اوقات میں لو ڈ شیڈنگ نہیں ہوگی وڈیر ہ عبد الخالق زہری وزیر اعظم پاکستان ، چیئر مین کیسکو پاکستان ، چیف کیسکو پاکستان سے اپیل کیا کہ دوسرے علاقوں کی طرح رمضان المبارک میں زہری کے علاقوں کو بجلیکی فراہمی کو یقینی بناکر یہاں کے لوگوں میں پائی جانی والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔