دوسراآل قلات فلڈلائٹ رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 شروع ،دو میچوں کی فیصلے

منگل 22 مئی 2018 23:30

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) دوسراآل قلات فلڈلائٹ رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 شروع ہوگیا ،دو شاندارمیچوں کے فیصلے ہوگئے ،پہلے میچ میں شہیدمنیرگیاوان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر97رنز بنائے۔جواب میں شہیداسدجان کرکٹ کلب کی ٹیم نیہدف باآسانی دسویں اوور میں دووکٹوں کینقصان پرپوراکرلیا۔

اس میچ کیایمپائر حمیدگل اورصلاح الدین شاہ ۔اسکوررعبدالسلام نیچاری تھیجبکہ کمنٹری کے فرائض مصطفی پردیسی،کاکابشیر اورشعیب احمدنے سرانجام دیئے۔دوسرامیچ ساراوان کرکٹ کلب بمقابلہ شہیداکمل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں ٹاس جیت کرساراوان کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹس کے نقصان پر137 رنزکاٹارگٹ دیا۔

(جاری ہے)

جواب میں شہیداکمل کرکٹ کلب دلچسپ مقابلے کے بعدہدف آخری اوورمیں پورا کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

شہیداکمل کرکٹ کلب کی جانب سے ملا امین نے شاندار81رنز بناکرمین آف دی میچ قرارپائے۔اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض شعیب احمداورحیدرمینگل نے سرانجام دیئے۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج دو میچز کھیلیں جائیں گے۔پہلے میچ میں سپرشاہین کرکٹ کلب کامقابلہ ضدی سن رائزرکرکٹ کلب جبکہ دوسرے میچ میں البلوشی ریڈکرکٹ کلب کامقابلہ راسکوہ ریڈ کرکٹ کلب سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :