Live Updates

راولپنڈی سے مخلص لوگوں کو ٹکٹ جاری کریں جن کے دامن کرپشن سے پاک ہو،تحری انصاف کے ورکرز کا عمران خان سے مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحری انصاف کے ورکرز نے آئندہ عام انتخابات 2018 کیلئے پارٹی قائد عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی سے مخلص لوگوں کو ٹکٹ جاری کریں جن کے دامن کرپشن سے پاک ہوں ہم کسی بھی صورت ان لوگوں کا ساتھ نہیں دیں گے جن پر کسی بھی حوالے سے ٹکٹیں فروخت کرنے جیسے الزامات نہ ہوں اور نہ ہی ان کا ماضی کرپشن سے داغدا ہو ورکروں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عمران خان کو کرپشن کے خلاف لڑتے دیکھا اور کرپشن کے خلاف لڑنے کا سبق سیکھا ہے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں کمزور امید واروں کو ٹکٹ دیئے گئے جو ناکامی اور شکست کا باعث بنے اس لئے اس بار مضبوط امید واروں کو ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ پی ٹی آئی پورے ملک کی طرح راولپنڈی میں بھی واضح کامیابی حاصل کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات