را ولپنڈی،چیرمین یوسی4 ڈھوک مٹکیال چوہدری عابد محمود مٹھو ن کاوزیراعلیٰ پنجا ب سے پانی کی شدید قلت کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) رمسلم لیگی رہنما و یوسی4 ڈھوک مٹکیال کے چیئرمین چوہدری عابد محمود مٹھو نے راولپنڈی میں پانی کی شدید قلت کے معاملے کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور اقدامات اٹھانے چاہئیںگزشتہ روز چوہدری عابد محمود مٹھو نے کہا کہ راولپنڈی میں پانی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ پانی و بجلی کی ضروریات کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیںراولپنڈی میں شدید گرمی کی لہر ہے اس صورتحال میں پانی کی عدم فراہمی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے جبکہ بجلی نہ ہونے سے بھی پانی کی فراہمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی پانی اور بجلی کی ضروریات پوری ہونی چاہئیںانہوں نے یوسی8 فوجی کالونی کے چیئرمین راجہ مقصود کے دفتر پر حملے کا قصور وار واسا انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم ڈی واسا صورتحال کنٹرول نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں،عوامی نمائندے اس قدر بے بس نہیں ہوئے کہ تماشا دیکھتے رہیں،مائوں،بہنوں اور بیٹیوں کو برتن پکڑے لائنوں میں کھڑے ہوئے نہیں دیکھ سکتے،ٹینکرز بھجوادینا مسئلے کا حل نہیں،ٹھوس اور مستقبل بنیادوں پر منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہر میں سینکڑوں ٹیوب ویل بند ہوگئے ہیں،دو روز میں پانی کی قلت کا خاتمہ نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلیں گے اور واسا دفتر کا گھیرائو بھی کرنا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔