اٹک ،سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا اہتمام

منگل 22 مئی 2018 23:31

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سول ریسٹ ہائوس اٹک میں منعقد ہوئی تقریب میںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل اکرام ، موجودہ ڈی سی اٹک اکرام الحق ، ڈی پی او اٹک عبادت نثار ، ضلعی عدلیہ کے ججز ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں شرکاء نے سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع اٹک کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جن کی مثال ملنا مشکل ہے اس کے علاوہ رانا اکبر حیات نے عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے اور تمام عرصہ افسران اور عوام کیساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئے مقررین نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں ان کا بطور ڈپٹی کمشنر قیام انتہائی یادگار رہا ہے اس ضلع میں انہیں عوام اور افسران سے بے پناہ پیار اور عزت ملی اس کے علاوہ تمام محکموں کے افسران کیساتھ ان کا رابطہ رہا اور سرکاری کام کی انجام دہی میں انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا سابق ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات نے کہا کہ اٹک ایک خوبصورت ضلع ہے اور اس کی عوام بھی انتہائی ملنسار ہے اور یہاں ایک سرکاری افسر کی حیثیت سے وقت گزارنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اٹک کی عوام اور افسران کی طرف سے انہیں جو پیار ملا ہے اسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے آخر میںسابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کو تحائف بھی پیش کیے گئے ۔