محمد عامر کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 مئی 2018 21:03

محمد عامر کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت ..
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) محمد عامر کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز پرسوں جمعرات سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ فاسٹ باولر محمد عامر مکمل فٹ ہو گئے ہیں، اس لیے وہ انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میچ میں شرکت کریں گے۔ محمد عامر لارڈز ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے باولنگ اٹیک کو لیڈ کریں گے۔ جبکہ نوجوان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان کو لارڈز ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فخر زمان نے 2 روزہ پریکٹس میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ لارڈز میں ممکنہ طور پر ان کا ٹیسٹ ڈیبیو کروا دیا جائے گا۔ تاہم اب مکی آرتھر نے فخر زمان کو لارڈز ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :