مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 70 ارب 75 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، پلاننگ کمیشن

منگل 22 مئی 2018 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 70 ارب 75 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنرمند پروگرام کیلئے 11 ارب 95 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 53 ارب 43 کروڑ، ایرا کیلئے 5 ارب 5 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کیلئے 30 ارب، سیفران فاٹا کیلئے 25 ارب 46 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 15 ارب 39 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 22 ارب 74 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 40 ارب 55 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 2 کھرب 53 ارب، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 31 ارب 50 کروڑ، سپارکو کیلئے 2 ارب 42 کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب 20 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 75 کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 19 ارب 38 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے ایک ارب 77 کروڑ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے 2 ارب 10 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے 15 ارب 52کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 12 ارب 61کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 18 ارب 50 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب 5 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 19 ارب، داخلہ ڈویژن کیلئے 12 ارب 12 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 13 ارب 58کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 78کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 3 ارب 39کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلئے 13کروڑ 45 لاکھ، کیڈ ڈویژن کیلئے 2 ارب 65 کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 48 کروڑ 50 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 78کروڑ 25 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کر رہا ہے۔