حیدرآباد میں دو نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

منگل مئی 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) حیدرآباد میں دو نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ، حیدرآباد میں بھٹائی تھانہ کی حد میں کرن شورو گوٹھ میں واقع مچھلی کے تالاب میں دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ دریائے سندھ سے متصل مچھلی پکڑنے کے لیے بنائے گئے تالاب میں دونوجوان نہاتے ہو ئے ڈوب گئے 15سالہ شان ولد رستم علی شورو اور 16سالہ غلام مصطفی شورو ولد محمد شورو ظہر کی نماز کے بعد مچھلی کے تالاب میں نہانے کے لیے اتر گئے پھر باہر نہیں آئے، عینی شاہدین کے مطابق وہ کسی گہرے گڑھے میں ڈوب گئے، اطلاع ملنے پر علاقے کے لوگ وہاں پہنچے اور دونوں لڑکوں کی لاشیں نکال لیں جو آپس میں کزن ہیں، گوٹھ کرن شورو کے رہائشی ہیں -

متعلقہ عنوان :