حیدرآباد میں تین ٹارگٹ کلرز گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 22 مئی 2018 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) حیدرآباد میں تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں ایس ایچ او ٹنڈو یوسف تھانہ کے ایس ایچ او رانا پرویز نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ ٹارگیٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے گرفتار افراد کے نام سمیع الدین ، شاہد اور مرزا علمداربیگ بتائے گئے ہیں جو کسی دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ملزمان سے تین کلاشنکوف مع گولیاں ایک ٹی ٹی پسٹل مع گولیاں اور 6موبائل فونز برآمد کئے ہیں مزید تفیش جاری ہے