پاک سرزمین پارٹی کی امریکہ میں طالبہ سبیکا شیخ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

منگل 22 مئی 2018 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی و دیگر اراکین کمیٹی نے امریکہ میں طالبہ سبیکا شیخ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ علم کے حصول کیلئے امریکہ گئیں تھیں اور وہاں ان کی تحفظ کی ذمہ دار امریکی انتظامیہ تھی ایسے واقعات کا پاکستان جیسے ممالک میں بُرا اثر پڑتا ہے ، ایسے واقعات کی روک تھام امریکہ کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرکزی صدر ایلڈز ونگ پی ایس پی عبدالباسط جلیل شیخ سے ان کی بھتیجی سبیکا شیخ کے قتل پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور انکی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔