اسٹراسبرگ اوپن ٹینس، میہائلہ بوزر نیسکو اور وانگ قیانگ نے اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 22 مئی 2018 23:42

اسٹراسبرگ اوپن ٹینس، میہائلہ بوزر نیسکو اور وانگ قیانگ نے اسٹراسبرگ ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) میہائلہ بوزر نیسکو اور وانگ قیانگ پیش اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں رومانوی کھلاڑی بوزر نیسکو نے روسی کھلاڑی ایلینا ریباکینا کو ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6 (7-2) سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ایک اور میچ میں چینی کھلاڑی وانگ قیانگ نے امریکن کھلاڑی کولنز کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :