تحریک انصاف کی حکومت آنے کی صورت میں شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کا عہدہ نہ دیے جانے کا امکان

تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع سے ملنے والی معلومات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی کے وائس چئیرمین کو وزارت کارجہ کا عہدہ نہیں ملے گا: معروف صحافی مظہر عباس

muhammad ali محمد علی منگل مئی 21:16

تحریک انصاف کی حکومت آنے کی صورت میں  شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) مظہر عباس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کی صورت میں  شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کا عہدہ نہ دیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی مظہر عباس کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے دعوی کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے تو ایسے میں شاہ محمود قریشی کو پھر بھی وزارت خارجہ کا عہدہ نہیں ملے گا۔

مظہر عباس کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع سے ملنے والی معلومات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی کے وائس چئیرمین کو وزارت کارجہ کا عہدہ نہیں ملے گا۔ تاہم ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ حکومت ملنے کی صورت میں تحریک انصاف وزارت خارجہ کا عہدہ کس رہنما کو سونپے گی۔

(جاری ہے)

مظہر عباس نے ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے تحریک انصاف کے 100 روزہ پلان پر بھی ردعمل دیا۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں جو سب سے اہم بات ہے وہ طرز حکمرانی ہے۔ اس بات پر زیادہ گفتگو نہیں کی جا رہی۔ مظہر عباس کا کہنا ہے کہ تمام تر خامیوں کے باوجود تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بہتر طرز حکمرانی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔ اسی لیے حال ہی میں جتنے بھی سروے ہوئے ہیں، ان میں یہی بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف ہی خیبرپختوںخواہ میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔

مظہر عباس کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی سیاسی جماعت مسلسل دوسری مرتبہ خیبرپختونخواہ میں حکومت قائم کرنے میں قائم ہوگی۔ مظہر عباس کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اگر اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں طرز حکمرانی ہی بہتر کرنے میں کامیاب ہوگئی تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ جبکہ تحریک انصاف کا 100 روزہ پلان بھی قابل عمل ہے۔