مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دیدیا

میرے تحفظات اور مسائل حل نہیں کیے گئے ، نہ آپ نے وقت دیا ‘ استعفیٰ شہباز شریف کو بھجوا دیا

منگل 22 مئی 2018 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دیدیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں کنول نعمان نے کہا کہ میں نے آپ کی قیادت میں10سال گزار دئیے مگر میری شکایت کہیں بھی نہیں ملے گی ، الحمد اللہ میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے حق کا نمک ادا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرے کچھ تحفظات ہیں میر ے مسائل کسی نے حل نہ کئے جس کی وجہ سے میں بدل ہوگئی ہوں آپ کے پاس بھی نہ میر لئے وقت تھا نہ ہے نہ ہوگا ،میں نے پارٹی آپ کی وجہ سے جوائن کی تھی کیونکہ آپ درد د ل رکھنے والی شخصیت ہیںلیکن آپ نے پورے پاکستان کے لوگوں کے دکھ سنے اور انکے مسئلے حل کئے لیکن میں فیض یاب نہ ہوسکی جس کی وجہ سے میں استعفیٰ دے رہی ہوں اسے قبول کیا جائے ۔