سچل رینجرز بلدیہ ٹائون 71 ونگ کی جانب سے گلشن مزدور میں ہیٹ اسٹروک کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کیمپ میں نا صرف سر پر ڈالنے کیلئے ٹھنڈے پانی اور ٹاول کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے بلکہ ماہر ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے

منگل مئی 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سچل رینجرز بلدیہ ٹائون 71 ونگ کی جانب سے گلشن مزدور میں ہیٹ اسٹروک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نا صرف سر پر ڈالنے کیلئے ٹھنڈے پانی اور ٹاول کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے بلکہ ماہر ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے جو شہریوں کو فوری طبی امداد کے ساتھ ساتھ گرمی سے بچائو کی تدابیرسے بھی آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عوام کا کہنا ہے کہ رینجرز کی عوامی خدمات قابلِ ستائیش ہے ۔انہوں نے ہر موقع پر چاہے وہ ہیٹ اسٹروک ہو یا کوئی اور مرحلہ جس سے شہریوں کی جان و مال کا نقصان ہوتا ہو اپنی کارکردگی اور انسان دوست خدمات سے اس پر پورا اترے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :