شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے وفد کی سبیکا شیخ کے گھر جا کر سبیکا کے والدین سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار

امر یکہ میں اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور جس کو روکنے میں امریکی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

منگل 22 مئی 2018 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے وفد کے ہمارے سبیکا شیخ کے گھر جا کر سبیکا کے والدین سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے امریکی ریاست ٹیکساس اسکول میں فائرنگ کے واقعے میںپاکستانی طا لبہ کی شہادت کو قومی سا نحہ قرار کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا اس اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے سبیکا جیسے بچے ملک کے لئے سر مایہ ہوتے ہیں مگر افسوس کے امریکی ریاست میں وحشی درندے نے اس بچی کو بھی فائرنگ کرکے شہید کردیا جس نے آگے جاکر پاکستان کا نام مزید روشن کرنا تھا امر یکہ میں اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور جس کو روکنے میں امریکی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پوری پاکستانی قوم سبیکاکی افسوسناک موت پر سوگوار ہے ۔

متعلقہ عنوان :