سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور اطباء میں سندھ بھر کے دواخانوں کی رجسٹریشن کیلئے طریقہ کار طے پاگیا

منگل مئی 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن اور اطباء کرام کے درمیان صوبہ سندھ میں مطبوں کی رجسٹریشن اور لائسنسگ کیلئے ابتدائی طریقہ کار طے پاگیا ۔ اس حوالے سے چیئرمین سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن پروفیسر ڈاکٹر ٹیپوسلطان ، سی اوی ڈاکٹر مہناج قدائی نے ممبرز قومی طبی کونسل حکیم نسیم احمد قاسمی، حکیم محمد فرید فیضی ، حکیم سراج الدین چانڈیو او رحکیم ذوالفقار علی صدیقی سے اہم ملاقات کی جس میں مطبوں کی رجسٹریشن اور ان کی لائسنس کے حوالے سے طریقہ کار پر غور کیا گیا ۔

حکیم نسیم احمد قاسمی نے تجویز پیش کی ہے کہ سندھ بھر کے اطباء کرام کی رجسٹریشن کے لیے جید حکماء کو شامل کیا جائے جس کی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے تائید کی گئی۔مطبوں کی رجسٹریشن کے بعد لائسنس کا عمل شروع کرنے سے پہلے مطبوں کے کم از کم معیارات (MSDS)بھی حکماء کے منتخب نمائندے اور ان کی منتخب کردہ ٹیم ہی بناکر دے گی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سندھ بھر کے تمام اضلاع میں کم ازکم چھ حکماء کو تعینات کیا جائے گا جس میں سے کم از کم 2اطباء اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مطبوں کی جانچ پڑتال کیلئے جائے گے اوران کی ہی سفارش پر مطبوں کو لائسنس جارے کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

لہٰذا تمام اضلاع کے اطباء سے گذارش ہے کہ اپنے مکمل کوائف اور درخواستوں کے ساتھ 10جون تک سند ھ کے منتخب نمائندوں کو بھیج دیں تاکہ مستنداورایماندار اطباء کا تقرر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :