حکومت سندھ نے سندھ اسمبلی کے ایوان سے رواں مالی 2018-19ء کا ضمنی بجٹ منظور کرالیا

منگل 22 مئی 2018 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) حکومت سندھ نے منگل کو سندھ اسمبلی کے ایوان سے رواں مالی 2018-19ء کا ضمنی بجٹ منظور کرالیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے مجموعی طور پر ایک کھرب دس ارب 65 کروڑ ، 32لاکھ، 98 ہزار آٹھ سو روپے کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن کے اراکین نے 23 کٹوتی کی تحاریک پیش کیں تاہم حکومت نے اپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد کردیں اور ضمنی بجٹ منظور کرلیا۔جس کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات 24،مئی کو دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :