سینئر قائدین کے اجلاس کے بارے میں منفی اطلاعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ،ْترجمان تحریک انصاف

سینئر قائدین کے مابین اختلافات کی خبریں بالکل بے بنیاد اور قیاس آرائیوں کا نتیجہ ہیں ،ْ بیان

منگل مئی 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاہے کہ سینئر قائدین کے اجلاس کے بارے میں منفی اطلاعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ سینئر قائدین کے مابین اختلافات کی خبریں بالکل بے بنیاد اور قیاس آرائیوں کا نتیجہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بلاتصدیق ایسی اطلاعات کی اشاعت غیر ذمادارانہ طرز صحافت کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت مکمل طور پر یکسو اور متحد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیشہ کیطرح آج کے اجلاس میں مکمل مشاورت اور اتفاقِ رائے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مفصل اعلامیے کے اجراء کے باوجود اس قسم کی افواہ سازی انتہائی قابل مذمت ہے۔ترجمان نے کہاکہ قیاس آرائیوں اور ناقص معلومات کی بنیاد پر افواہوں کا بازار گرم کرنے کی بجائے ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے۔