مولانا حبیب اللہ مینگل شہید کی شہادت کے دلخراش واقعہ کیخلاف 25مئی کوصوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

جمعہ کے روز ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کریں گے،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ

منگل 22 مئی 2018 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست مولانا حبیب اللہ مینگل شہید کی شہادت کے دلخراش واقعہ کے خلاف 25مئی جمعہ کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا انہوں نے تمام اضلاع کوہدایت کی کہ وہ جمعہ کے روز ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کریںانہوںنے علماء کرام اورخطباء سے بھی اپیل کی کہ وہ نمازجمعہ کے اجتماعات میں مولاناحبیب اللہ شہیدکے قتل کی مذمت کریںانہوںنے کہا کہایک عرصے سے جمعیت کے کارکنوں کونشانہ بنایاجارہاہے بدقسمتی سے اس صوبے میں سیکورٹی فورسز،وکلاء،ہزارہ برادری،اقلیتی برادری،پولیس سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اورکسی کوپتہ نہیں ہے کہ قاتل کون ہیں حکومت اورانتظامیہ قاتلوں کی گرفتارمیں ناکام ہوچکی ہے ہم ہرسطح کی ٹارنگٹ کلنگ اوربدامنی کی مذمت کرتے ہیں خواہ کوئی بھی نشانہ بنے انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک پرامن دینی سیاسی جماعت ہے جس کے ذمہ داران کو منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے راستے سے ہٹانے کی روش خطرناک عمل ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ،ہم اپنے کارکنوں کی حفاظت سے غافل نہیں ہیں کارکنوں کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مولانا حبیب اللہ مینگل شہید کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔