سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد کا اعلان

منگل مئی 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ میں رواں ماہ پلاننگ آفیسر ( سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکشن ) بی پی ایس 17کی اسامی کیلئے لیے گئے انٹرویوز میں ارسلان علی تھہیم ، پلاننگ آفیسر ( انرجی سیکشن)بی پی ایس17کی اسامی کے لئے کائنات شمس کاکیپوٹو اور محمد دانش خان جبکہ پلاننگ آفیسر ( ایجوکیشن سیکشن) بی پی ایس17کی اسامی کیلئے غلام محمد سمیجو اور ساجد علی شاہ کو کامیاب قرار دیا ہے، جاری نتائج کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :