انسداد دہشت گردی خصو صی عدالت نے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل مئی 23:48

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف سیاسی شخصیت ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم اور ملزم سے تفتیش بھی مکمل ہے،تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا جائے،،پولیس نے ملزم کو تین دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا ،،پولیس نے ملزم کا مجموعی طور پر پندرہ دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا، ملزم کیخلاف قتل اور اقدام قتل سمیت چھے مختلف دفعات کے تحت تھانہ جنوبی چھائونی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔