لاہور کی سیشن عدالت نے اسٹیج ادکارہ سنگم رانا قتل کیس میں فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا

منگل 22 مئی 2018 23:48

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اسٹیج ادکارہ سنگم رانا قتل کیس میں فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی، دوران سماعت عدالت کے روبرو ملزم آکاش اور ملزمہ جمیلہ بی بی عدالت میں پیش ہوئے تاہم دونوں کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے ملزموں کے وکلاء کو آئندہ سماعت پرعدالت میں بحث کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی،عدالت دونوں ملزموں پر فردجرم عائد کرچکی ہے،دونوں ملزموں کیخلاف تھانہ چوہنگ میں قتل کا مقدمہ درج ہے،ادکارہ سنگم رانا کو 2015ء میں قتل کیا گیا تھا۔