لاہور، انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کا سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم

منگل 22 مئی 2018 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔آج کی سماعت میں مقدمہ 510/14 میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔گواہوں اسسٹنٹ سب انسپکٹر فاروق اور کانسٹیبل محمد عمران کا بیان قلمبند کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ملزمان کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک عدالت پیش ہوئے۔عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیر احمد ہائیکورٹ مصروفیات کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان استغاثہ پر سماعت کی۔سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔510 /14 مقدمہ میں 62 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :