اسلام آباد، عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی

بدھ مئی 00:10

اسلام آباد، عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی۔ صدر مملکت ممنون حسین سمری پر جلد دستخط کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے جس کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی جس پر صدر مملکت سمری پر جلد دستخط کریں گے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو 25 تا 27 جولائی کی سمری ارسال کی تھی سمری منظوری کے بعد ایک ہفتے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ۔