کراچی،لیاری تیسئر ٹائون کے سیکٹر50-F اور 50-C میں کے الیکٹرک نے پی ایم ٹی کو بند کر دیا ہے

ایک ہفتے سے بجلی کا بحران ، علاقہ مکین پانی استعمال کرنے سے بھی قاصر ہیں

بدھ 23 مئی 2018 00:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لیاری تیسئر ٹائون کے سیکٹر50-F اور 50-C میں کے الیکٹرک نے پی ایم ٹی کو بند کر دیا ہے اور علاقے میں ایک ہفتے سے بجلی کا بحران ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکین پانی استعال کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار علاقہ مکینوں کے ایک وفد نے امیر جماعت اسلامی زون گلشن معمار رضوان شاہ اور صدر پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار ابو الضیاء کو سے ملاقات کے دوران کیا اور بجلی کے مسائل حل کرانے میں مدد کی اپیل کی۔

وفد نے یہ بھی بتایا کہ دیگر علاقوں میں بجلی موجود ہے مگر ان سیکٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ امیر زون نے وفد کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے KE کے حکام بالا سے ملاقات کی جائیں گی اور اس وقت شہر کراچی جس قسم کی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے ایسے میں بجلی بند کرنے سے انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ امیر زون نے گورنر سندھ سے اپیل کی کہ لیاری تیسئر کے سیکٹرز میں بجلی کو بحال کروایا جائے۔#