پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) شروع ہوگا

بدھ مئی 10:00

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے لندن، لارڈز میں شروع ہوگا۔ میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے بھرپور ٹریننگ حاصل کی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے لئے انگلینڈ کے خلاف فتوحات بہت اہم اور فتوحات کے نتیجے میں پاکستان ٹیم عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتی ہے اور پاکستان ٹیم کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن اپنے نام کر لے تاہم اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور لیسسٹر شائر کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :