آئی پی ایل کا کوالیفائر ٹو میچ (کل) کھیلا جائیگا

بدھ 23 مئی 2018 10:00

کولکتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ (کل) جمعہ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ25 مئی کو کھیلا جائیگا، کوالیفائر ٹو کے لئے سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کوالیفائی کر چکی ہے جس کا مقابلہ ایلمینیٹر کے فاتح ٹیم سے ہوگا جس کے بعد لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ ہوگا چنائی سپر کنگز کی ٹیم لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے اور لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔