بھارت کا جون میں شیڈول ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان، اکتا بشت اور راجیشواری کی واپسی

بدھ 23 مئی 2018 10:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم سپنرز اکتا بشت اور راجیشواری کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث گزشتہ ماہ منعقدہ ہوم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز نہیں کھیل سکی تھیں، رومیلی دہار اور رادھا یاداو کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ یکم جون سے 11 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ہرمنپریت کوہر، سمریتی مندھانہ، متھالی راج، جمیما روڈریگائز، دپتی شرما، انوجا پٹیل، ویدا کرشنا مورتھی، تانیہ بھاتیہ، جھولن گوسوامی، پوجا واستراکر، شیکھا پانڈے، پونم یاداو، راجیشواری، اکتا بشت اور مونا مشرم پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :