ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 8 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

بدھ 23 مئی 2018 10:00

ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 8 فیصد اضافہ ہوا، پی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2017-18ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 11.13 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران برآمدات کا حجم 10.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سا ل کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی قومی برآمدات میں 8.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔