بولان کاسٹنگ کے بعد از ٹیکس منافع میں 12فیصد اضافہ، کمپنی کی فی حصص آمدنی 9.73 روپے تک بڑھ گئی

بدھ 23 مئی 2018 10:00

بولان کاسٹنگ کے بعد از ٹیکس منافع میں 12فیصد اضافہ، کمپنی کی فی حصص آمدنی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران بولان کاسٹنگ کے بعد از ٹیکس منافع میں 12فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 12فیصد کے اضافہ سے 158 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 144.8 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ کمپنی کے بعد از ٹیکس نفع میں اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 8.71 روپے کے مقابلہ میں 9.73 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :