سعودی عرب، امعلوم افراد نے بریدہ کے میئر کو قتل کرکے لاش شو روم کے قریب پھینک دی

بدھ 23 مئی 2018 10:10

ْ ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی عرب کی پولیس نے کہا ہے کہ بریدہ کونسل کے میئر ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کرکے قتل کردیا گیا اوران کی لاش ویران علاقے میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جس کے بعد ان کی لاش شمالی بریدہ میں ایک کارشوروم کے قریب پھینک دی ۔ پولیس نے ان لاش قبضے میں لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ القصیم کے علاقے میں ان کے قتل کے کچھ شواہد ملے ہیں جن پر مزید کام جاری ہے۔واضح رہے کہ ابراہیم الغصن سعودی عرب میں وکالت کے پیشے سے بھی وابستہ تھے اور وہ سعودی لائرز کی ایک تنظیم کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔