حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لبنانی وزیراعظم

بدھ مئی 10:10

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملیشیا حزب اللہ پر پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تیزی کے ساتھ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعد حریری کا کہنا تھا کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے نتیجے میں نئی حکومت کی تشکیل میں مزید آسانی ہوگی۔واضح رہے کہ لبنان میں نئی حکومت ایک ایسے وقت میں تشکیل دی جا رہی ہے جب امریکا اور بعض عرب ممالک نے حزب اللہ پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :