امریکا اور وینز ویلا کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکیاں

بدھ مئی 10:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) امریکا کی جانب سے وینز ویلا میں نکولس مادورو کے دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر اقتصادی پابندیوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی جانب سے امریکی پابندیوں کے جواب میں کئی امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا گیا جس کے جواب میں امریکا نے بھی وینز ویلا کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں اداریسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وینز ویلا کی حکومت کی جانب سے ہمیں سفارتی چینلز کے توسط سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ ہمیں معلوم ہوا کہ وینز ویلا نے ہمارے متعدد سینیر سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو امریکا بھی جوابی اقدام کے طورپر وینز ویلا کے سفارت کاروں کو ملک سے نکال دے گا۔

متعلقہ عنوان :