نیویارک سٹاک ایکسچینج کی 226 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدرسٹیسی کوننگھم(آج) اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

بدھ 23 مئی 2018 10:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) نیویارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای)کی 226 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹیسی کوننگھم نامی خاتون صدر منتخب ہوگئیں اور وہ دنیا کی اس بڑی سٹاک مارکیٹ کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی صدر سٹیسی کوننگھم نے این وائی ایس ای کے تجارتی فلو ر پر ایک کلرک کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

اب وہ اسی سٹاک ایکسچینج کے بگ بورڈ کی 66 ویں صدر ہوں گی۔کوننگھم اس وقت نیویارک سٹاک ایکس چینج گروپ کی چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کررہی ہیں اور وہ (آج) جمعہ کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ اسٹاک ایکس چینج کے موجودہ صدر تھامس فیرلے ایک کمپنی کی سربراہی سنبھالنے کے لیے یہ عہدہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔اب تک نیو یارک اسٹاک ایکس چینج پر مردوں ہی کی بالادستی رہی ہے۔اس وقت اس سٹاک ایکسچینج کو ’’می ٹو تحریک‘‘ سمیت مختلف ایشوز کا سامنا ہے۔