ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

بدھ 23 مئی 2018 10:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق بھی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو مطالبات کئے ہیں وہ مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ ایران کے بارے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لئے متحد کرسکتا ہے۔