سعودائزیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا، سعودی وزارت محنت

بدھ 23 مئی 2018 10:20

سعودائزیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا، سعودی وزارت محنت
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ نے مملکت کے مختلف شہروں میں تفتیشی دورے کرکے سعودائزیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا ۔ سعودی اخبار کے مطابق تفتیشی دوروں کے دوران 786سعودائزیشن کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں جبکہ 22371اداروں نے سعودائزیشن کے فیصلے پر100فیصد عمل درآمد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا ہے کہ مملکت میں گولڈ مارکیٹ کی سعودائزیشن کے نفاذ کا فیصلہ وزارت داخلہ کی براہ راست نگرانی میں ہے۔ گولڈ مارکیٹ کی سعودائزیشن کے لئے جو کمیٹی قائم کی گئی تھی اس کی سربراہی وزارت داخلہ نے کی ہے۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ ، وزارت محنت ،وزارت بلدیات و دیہی امور ، وزارت تجارت و سرمایہ کاری ، امن عامہ کا ادارہ، محکمہ پاسپورٹ اورگورنریٹ کی مشترکہ ٹیموں نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزارت محنت نے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق وہاں کے مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کے امکانات کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :