سعودی عدالت میں چینی کمپنی کا مقدمہ ، سعودی کمپنی کو 38 ملین ریال معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 10:20

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی عرب میں قائم عدالت نے سونا تلاش کرنے والی ایک سعودی کمپنی کو پابند کیا ہے کہ وہ چینی کمپنی کو 38ملین ریال معاوضہ ادا کرے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان اختلاف کے بعد چینی کمپنی نے جدہ کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ اس کے حق میں آیا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں کے موقف کی سماعت اور دستاویزات کے جائزے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ چینی کمپنی دعوے میں حق بجانب ہے۔

سعودی کمپنی اسی 5دن کے اندر 38 ملین ریال ادا کرے۔ دوسری جانب سعودی کمپنی نے فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے چینی کمپنی کو تمام واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کا حوصلہ ملے گا۔