سعودی عرب ، ام السلم میونسپلٹی نے 900کلو غیر معیاری مٹھائی ضبط کرلی

بدھ 23 مئی 2018 10:20

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی عرب ام السلم میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سو کلو گرام غیر معیاری مٹھائی ضبط کرلیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق جدہ شہر میں ام السلم میونسپلٹی نے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 سو کلو گرام مٹھائیاں قبضہ میں لے لیں ہیں۔ بلدیہ کا کہناہے کہ اسے اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکی کارکن اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر عربی مٹھائیاں تیار کرکے مختلف دکانوں میں فروخت کے لئے پیش کررہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپہ مار کر کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسی طرح 14ریسٹورانوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :