حرم شریف میں معتمرین کے بچوں میں خصوصی کارڈ کی تقسیم

بدھ 23 مئی 2018 10:20

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) حرم شریف انتظامیہ نے معتمرین او رزائر بچوں میں خصوصی کارڈ تقسیم کئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حرم شریف کے تمام دروازوں پر تعینات انتظامیہ کیاہلکاروں نے زائرین اور معتمرین کے ہمراہ آنے والے ان کے بچوں میں یہ کارڈ تقسیم کیے جن میں حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات تھیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہناتھا کہ کارڈ تقسیم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں نیز گم ہونے کی صورت میں انہیں ان کے والدین سے رابطہ کرنے میں انتظامیہ کو آسان بنایا جائے ۔ کارڈ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :