مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورس کی کارروائی، متعدد غیر ملکی گرفتار

بدھ مئی 10:20

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سعودی سیکیورٹی فورس نے منگل کی صبح کو مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں کارروائی کرکے ایک مکان سے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چشم دید گواہوں کا کہناہے کہ سکیورٹی فورس کی بڑی تعداد نے صبح 9 بجے پورے علاقے کو گھیر لیا۔

(جاری ہے)

جس مکان میں مطلوب افراد پناہ لئے ہوئے تھے اس کے گرد حصار قائم کرلیا اور خصوصی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی سکیورٹی ادارے کی جانب سے کارروائی سے متعلق کوئی بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم علاقے کے مکینوں کا کہناہے کہ جس مکان پر چھاپہ ماراگیا ہے وہاں غیر ملکی رہتے تھے۔ رہائشیوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورس نے بڑی مہارت کے ساتھ اس طرح کارروائی کی کہ مکینوں کو کسی غیر معمولی حرکت کا علم تک نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :