تیل، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی ملکی درآمدات 10.6 فیصد اضافے کے ساتھ 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ادارہ برائے شماریات

بدھ 23 مئی 2018 10:20

تیل، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی ملکی درآمدات 10.6 فیصد اضافے کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران تیل ‘ خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات کی ملکی درآمدات میں مجموعی طور پر 10.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2017-18ء کے دوران درآمدات 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران پٹرولیم کی درآمدات میں 30.4 فیصد کے اضافے سے درآمدات کا حجم 11.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق خوراک کی درآمدات میں 2.32 فیصد کے اضافہ سے درآمدی بل 5.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کے بعد غذائی اجناس کی درآمدات دوسرے نمبر پر رہی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کی درآمدات تیسرے نمبر پر رہی ہیں اور رواں مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ کی درآمدات میں 32.2 فیصد کے اضافہ سے درآمدات گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کی درآمدات 2.6 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.5 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔

متعلقہ عنوان :