’’ملتان کارپٹ انڈسٹریز‘‘ نے پیرس میں شوروم کھول دیا

بدھ 23 مئی 2018 10:20

’’ملتان کارپٹ انڈسٹریز‘‘ نے پیرس میں شوروم کھول دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) کارپٹس اور رگز تیار کرنے والی مقامی کمپنی ’’ملتان کارپٹ انڈسٹریز‘‘ نے فرانس کے درالحکومت پیرس میں شوروم کھول دیا ہے جس سے فرانس کو کی جانے والی کارپٹس اور رگز کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ملتان کارپٹ انڈسٹریز کے سی ای او خالد سعید نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ماحول دوست کارپٹس اور رگز تیار کرتی ہے اور ان کی تیاری میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والی روئی ‘ وول اور جیوٹ کا استعمال کیا جاتا ہے اور کارپٹس وغیرہ کی تیاری میں کسی قسم کے کیمیکلز کا استعمال نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ملتان کارپٹ انڈسٹریز کی تیار کردہ مصنوعات ماحول دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیرس میں شوروم کے کھلنے سے مقامی صارفین تک رسائی میں مدد ملے گی اور فرانس جیسے بڑے ملک میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کروایا جائے گا جس سے قومی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔