سلمان خان کی اداکارہ ڈیزی شا کے مکالمے ’’ہمارا کام ہماراکام ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں‘‘ کی وڈیو جاری

بدھ مئی 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بھی اداکارہ ڈیزی شا کے مکالمے ’’ہمارا کام ہماراکام ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں‘‘ کی وڈیو جاری کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ٹریلر میں ڈیزی شا کے مکالمے ’’ہمارا کام ہماراکام ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں‘‘پر شائقین کا ملا جلا ردعمل رہا ۔

(جاری ہے)

جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شا کے بعد سلمان خان نے بھی اس مکالمے کی وڈیو سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی جس میں سلمان خان گاڑی میں بیٹھے ہوتے ہیں اور کوئی شخص ان سے پوچھتا ہے کہ آپ کہاں جا رہے ہیں جس پر سلمان خان اسے کہنتے ہیں ’’ہمارا کام ہماراکام ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں‘‘۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار سلمان خان،، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔