ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو گھر کی کیپٹن قرار دے دیا

بدھ مئی 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو گھر کی کیپٹن قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویرات کوہلی نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے انوشکا شرما کو گھر کی کیپٹن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ انوشکا شرما میری زندگی کی ساتھی بنی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انوشکا شرما میں فیصلے کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے۔ ویرات نے کہا کہ انوشکا کا مثبت رویہ میری طاقت ہے۔

متعلقہ عنوان :