امیتابھ بچن کی غیر قانونی آن لائن سٹریمنگ کے حوالے سے 45 سکینڈ کی وڈیو جاری

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے غیر قانونی آن لائن سٹریمنگ کے حوالے سے 45 سکینڈ پر مبنی وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے زور دیا ہے کہ شائقین آن لائن فلمیں ڈائون لوڈ کرنے کی بجائے سینما گھروں میں جا کر دیکھیں انہوں نے کہا کہ آن لائن فلمیں ڈائون لوڈ کرنا ٹھیک نہیں ہے بلکہ یہ چوری کے زمرے میں آتا ہے،انہوں نے کہا کہ آیئے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس آرٹ کی عزت کریں گے اور اس فعل سے دور رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :