دیشا پتانی فلم ’’بھارت‘‘ کا پہلا انتخاب نہیں

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈاداکارہ دیشا پتانی فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے پہلا انتخاب نہیںہیں، بلکہ ان سے پہلے اس کردار کے لئے کیارا ادوانی سے رابطہ کیا تھا لیکن وہ چند وجوہات کی بنا پر فلم کا حصہ نہیں بن سکیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے دیشا پتانی کے نام کا ہال ہی میں اعلان کیا گیا ہے ،دیشا پتانی فلم کے لئے پہلا انتخاب نہین ہیں ان سے پہلے سلمان خان کی دوست شاہین جعفری کی بھانجی کیارا ادوانی سے رابطہ کیا گیا لیکن وہ چند وجوہات کی بنا پر فلم کا حصہ نہیں بن سکیں جس کے بعد دیشا پتانی سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے فلم کا حصہ بننے کی حامی بھر لی۔

فلم کوریئن فلم ’’اوڈ ٹو مائے فادر‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔

متعلقہ عنوان :