فلم ’’سورما‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈا داکار دلجیت دوسنج کی فلم ’’سورما‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلجیت دوسنج کی فلم ’’سورما‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں سندیپ سنگھ کی زندگی کے دو مختلف رخ دکھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی بھارتی ہاکی کھلاڑی و سابق کپتان سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار شاد علیجبکہ پروڈیوسر چیترن گدا سنگھ اور سیپک سنگھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :